ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شہریوں کو مزید ایک گیس سلینڈر مفت دینے کا منصوبہ ؛وزیر اجناس سپلائی یوٹی قادرکا بیان

شہریوں کو مزید ایک گیس سلینڈر مفت دینے کا منصوبہ ؛وزیر اجناس سپلائی یوٹی قادرکا بیان

Wed, 20 Jul 2016 21:06:46    S.O. News Service

منگلورو:20/ جولائی(ایس او نیوز) شہری علاقوں میں جن شہریوں کے پاس ایک پکوان گیس سلینڈر ہے انہیں مزید ایک گیس سلینڈر ریاستی حکومت کی طرف سے مفت میں دینے کا منصوبہ محکمہ کے زیر غور ہے اور اس سلسلے میں حکومت کو پیش کش روانہ کی گئی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد تقسیم کاری شروع ہوگی۔ اس بات کی جانکاری ریاستی کابینہ کے وزیر اجناس اور شہری سپلائی یوٹی قادر نے دی ۔

شہر کے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہروں میں جن لوگوں کے پاس صرف ایک سلینڈرہوتا ہے، اُنہیں اگلے سلینڈر کے لئے انتظار کرنا پڑتاہے جس کی وجہ سے انہیں تکلیف ہوتی ہے، شہریوں کی ان تکالیف کے پیش نظررکھتے ہوئے حکومت نے اس نئے منصوبے کوجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آگے بتایا کہ دیہی علاقوں میں جن لوگوں کے پاس  ایک سلینڈرہے اُنہیں دوسرے سلینڈر کے بدلے دو سولار بلب لینے کی سہولت دی گئی ہے۔ اگلی کابینہ کی  میٹنگ میں اس تعلق سے منظوری ملنے کے بعد عوام کوسولار بلب تقسیم کئے جائیں گے۔


Share: